خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
کراچی میں “رمضان المبارک” کی آمد کے ساتھ ہی بھکاریوں نے گلی محلوں، سپر مارکیٹس اور ٹریفک سگنل پر “بھیک مانگتے” ہوئے با کثرت نظر آ رہے ہیں، اور اس وقت ایک ایک بھکاری 4 سے 5 ہزار روپے روزانہ کی بنیاد پر با آسانی کمانے میں کامیاب ہو جاتا ہے، ان بھکاریوں کا تعلق ایک منظم مافیا سے ہے یہ مافیا کا سربراہ جو روزانہ کی بنیاد پر انہیں بھکاری کے دھندے پر لگاتا ہے، اور ان کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دی دیتا ہے، اور کرائے کے مکان تک لے کر ان کی رہائش کا بھی تقریبا” 6،6 ماہ تک بندوبست کرتا ہے، یہ سب بھکاری رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل ہی دور دراز علاقوں سے شہر کراچی پہنچ جاتے ہیں، اور پھر یہ بھکاری اور بھیک مانگنے والے “عید الاضحی” تک یہی کراچی میں ہی رک جاتے ہیں، ان بھکاریوں کو تقریبا” 6 ماہ تک کے لئے کراچی لایا جاتا ہے، ان بھکاریوں اور اس دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف آج تک کوئی پکڑ دھکڑ اور کاروائی آپریشن نہی کیا جاتا، بلکہ بلا خوف و خطر سڑکوں پر بھیک مانگتے ہوئے سارا دن نظر آتے ہیں، اگر ان کی ڈیمانڈ کے مطابق پیسے نہ دئے جائیں، تو طرح طرح کے فضول الفاظ سننے پڑتے ہیں اس گروہ کا مافیا اور سر براہ ان بھکاریوں کو کراچی کے دور دراز علاقوں سے صرف مانگنے کے لئے لے کر آتا ہے،اور آج کل عید کے سیزن کے لئے یہ گروہ صبح سویرے ہی اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل پڑتے ہیں اور پھر رات گئے تک یہ بھکاری مانگتے ہوئے سڑکوں پر نظر آتے ہیں، مانگنے کا یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہتا ہے.
183