girl who went viral on social media during the PSL 366

پی ایس ایل فائنل میچ کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ نوجوان لڑکی کون ہے

(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو شکست دیتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی ہے لیکن جب سٹیڈیم میں میچ کے دوران لاہور قلندرز کی وکٹیں ریت کی دیوار کی طرح گر رہی تھیں تو کیمرہ مین کی توجہ ایک نوجوان لڑکی کی جانب گئی جس کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی اور اسے ’ فین آف دی میچ‘ کہا جانے لگا.
سوشل میڈیا پر چلنے والی معلومات کے مطابق اس لڑکی کا نام ’’ ڈاکٹر لاریب الہیٰ شیخ ‘‘ ہے جو کہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں ،انہوں نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی سےایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے.
ڈاکٹر لاریب الہیٰ کوئی عام خوبرو لڑکی نہیں بلکہ یہ پاکستان کی بیٹی اب قوم کی خدمت کرنے جارہی ہے کیونکہ وہ مقابلے کا امتحان ’’ سی ایس ایس ‘‘ پاس کر چکی ہیں اور چند دن قبل آنے والے رزلٹ کے مطابق انہیں فارن آفس میں ایلوکیٹ کیا گیاہے.
ڈاکٹر لاریب الہیٰ شیخ کا یوٹیوب پر ایک انٹرویو بھی موجود ہے جس میں وہ اپنے سی ایس ایس کرنے کے سفر کے بارے میں بتا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر اپنے تعارف میں بھی’’ سول سرونٹ ‘‘ کا اضافہ کر دیاہے جوکہ بے شک نہایت ہی فخر والی بات ہے.


ٹویٹر پر ڈاکٹر لاریب نے شکریہ ادا کیا کیمرامین اور سب لوگوں جنہوں نے ان تصویر کو وائرل کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں