Ghusl Kaaba ritual, participation of diplomats from Islamic countries 152

غسل کعبہ کی رسم، اسلامی ملکوں کے سفارتکاروں کی شرکت

رپورٹ مکہ مکرمہ : مریم شاہد ( تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی )

غسل کعبہ کی تقریب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شرکت کی،عرب نیوز کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے غسل کعبہ کی سالانہ رسم سے قبل طواف کیا اور دعا کی ان کے ساتھ سعودی وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی تھے.
ان کا استقبال حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلٰی ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کیا.
مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں پیر کو غسل کعبہ کی رسم خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے انجام دی.
ا سپیشل ایمرجنسی فورسز غسل کعبہ کی رسم کے موقع پر تعینات کی گئی ہے.
مسلم ممالک کے وفود غسل کعبہ کی رسم میں شریک ہوئے.حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، مملکت کے ممتاز علما، شاہی خاندان کے افراد اور اعلیٰ شخصیات نے غسل کعبہ کی سعادت حاصل کی.
غسل کعبہ عرق گلاب اور اعلی درجے کے عود سے معطر آب زمزم سے دیا گیا۔
کعبہ کی اندرونی دیواروں کو کپڑے سے صاف کیا گیا اور مہمانوں کے خانہ کعبہ سے نکلنے پر فرش دھویا گیا.
اس سے قبل شہزادہ خالد الفیصل نے حرم شریف پہنچنے پر خانہ کعبہ میں اس جگہ دو رکعت نماز ادا کی جہاں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے ادا کی تھیں۔
غسل کعبہ کی رسم میں 45 لٹر آب زمزم استعمال کیا گیا جبکہ طائف کے گلاب کا عرق 50 تولہ اور اعلی درجے کا عود آب زمزم میں ملایا گیا تھا۔
غسل کعبہ کی رسم سال میں دو بار ادا کی جاتی تھی۔ایک مرتبہ 15 شعبان اور دوسری بار 15 محرم کو تاہم خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے برسہا برس سے جاری اس روایت کو تبدیل کرتے ہوئے گزشتہ سال حکم دیا تھا کہ آئندہ سے سال میں صرف ایک بار غسل کعبہ کی رسم ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں