Germany's industrial and coastal city of Hamburg 242

جرمنی کے صنعتی و ساحلی شہر ہیمبرگ میں پاکستان کے نامور کاروباری،سیاسی و سماجی شخصیت جہانگیر سلیم نے اپنے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہیمبرگ کے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

ہیمبرگ / برلن رپورٹ : مطیع اللہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جرمنی کے صنعتی و ساحلی شہر ہیمبرگ میں پاکستان کے نامور کاروباری،سیاسی و سماجی شخصیت جہانگیر سلیم نے اپنے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہیمبرگ کے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا عید ملن پارٹی میں شرکاء کے لیے قوالی، مشاعرہ کا اہتمام اور بچوں میں خصوصی عید گفٹ تقسیم کئے گئے
عید ملن پارٹی کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا
نہل سلیم اور پارس سلیم نے عمدہ تلفظ و ترتیب سے تلاوت کا شرف حاصل کیا ،

،ہیمبرگ شہر کے مرکز میں قائم ہال میں منعقدہ عید ملن پارٹی میں نے ہیمبرگ شہر کے کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات نے فیملی سمیت شرکت کی جبکہ عیدملن پارٹی کے مہمان خصوصی مذہبی اسکالر و شاعرہ طاہرہ رباب نے اپنے مجموعہ کلام پیش کیا
طاہرہ رباب نے اپنے خوبصورت کلام کو اپنی دلنشین آواز میں پیش کر کے محفل کو رنگ و نور سے پر بہار بنا دیاتقریب میں جرمنی کے گلوکار تجمل چیمہ نے اپنی مشاق گائیکی سے لوگوں پر سحر طاری کر دیا۔ سب لوگوں نے یکے بعد دیگرے ٹپس اور گیت گا کر اپنا شاق بھی پورا کیا اور محفل کو مزید رنگین بھی بنایا تقریب کے شرکاء کو لاہوری کچڑ چھولے، گرما گرم نان قورمہ پلاو زردہ جلیبی چائے اور مختلف لوازمات سے مہمانوں کی ضیافت کی گئی ،اکرام شیخ نے رقص و دھمال اور پرانے گانے گا کر محفل کو مزید پراز جوبن بنا دیا ۔ محفل دیر تک مہمانوں کو لبھاتی رہی۔ اور یوں یہ پرلطف محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں