Seventh day of PTI workers protesting against the current government of Pakistan 193

جرمنی کے مختلف شہروں میں پاکستان کی موجودہ حکومت کے خلاف پی ٹی آئ کے ورکرز کے احتجاج کا ساتواں دن

مہوش ظفر جرمنی
جرمنی کے مختلف شہروں برلن اور ،میونخ کے بعد فرینکفرٹ میں پی ٹی آئی جرمنی کی قیادت قاضی حبیب اور توقیر بٹر کی قیادت میں امریکن قونصلیٹ جنرل کے سامنے احتجاج کیا گیا ،جس میں جرمنی بھرسے کارکنان نے شرکت کی ۔ توقیر بٹر کے پاکستان میں فوری منصفانہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیرونی مداخلت برداشت نئیں کی جائے گی ۔ قاضی حبیب صدر پاکستان تحریک انصاف جرمنی نے کہا کہ عمران خان ہی کی صورت میں پاکستان کی بقا ہے ۔آزمائے ہوے اور چلے کارتوس کو کسی صورت دوبارہ نہیں آزمایا جاسکتا۔پاکستان کی بہتر ی کے لئے ہمیں امریکی تسلط سے نکلنا ہوگا ،انہوں نے عمران خان کو پاکستان کے مسائل کاحل کہا کہ یہی پاکستان کو غلامی دے نکال سکتے ہیں ۔جرمنی بھر سے شرکا نے عمران کو ہی پاکستان کا مستقبل قرار دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں