General Sahir Shamshad Mirza took charge of the Chairman Joint Chiefs 162

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاچارج سنبھال لیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاچارج سنبھال لیا.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں تینوں افواج کے حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی، تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی تقریب میں شریک ہوئے.
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس کے پہنچنے پر چاق وچوبند جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی ،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں