gathering of literary friends took place yesterday in Virginia 200

مناسس (امریکہ) گزشتہ روز ورجینیا میں ادب نواز دوستوں کا ایک اجتماع ہوا

رپوٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
مناسس (امریکہ) گزشتہ روز ورجینیا میں ادب نواز دوستوں کا ایک اجتماع ہوا جس میں علم و ادب کے دلدادہ افراد جن میں ادیب ، شاعر اور دانشور حضرات نے شرکت کی.
ورجینیا میں ایک ایسے ادبی فورم کی ضرورت محسوس کی گئی ۔ جس میں وقتآ فقتآ علمی ادبی ذوق رکھنے ولے لوگ بیٹھ کر ایک دوسرے کے خیالات سے مستفید ہو سکیں اور پاکستانی ادب و تہذیب و ثقافت کو پروان چڑھا سکیں – اس مقصد کے لئے ایک فورم بزم حرف و سخن ورجینیا کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے ڈاکٹر محمد ریاضُ چوہدری صدر اور ڈاکٹر عارف محمود سیکریٹری جنرل مقرر ہوئے ا- مجلس عاملہ کے ممبران میں ڈاکٹر عثمان ملک ، ڈکٹر عبدالمجید ترہ ، جناب بابر سرور ، ذولقرنین ، افتخار احمد اور آغا جلیل درانی کا انتخاب ہوا – اور فیصلہ کیا گیا کہ ہر ماہ کی پہلی اتوار کو اس کا اجلاس ہوا کرے گا – جس میں شعر و شاعری اور علمی ادبی سرگرمیوں کے علاوہ مختلف موضوعات پر لیکچرز اور مباحثے کا بھی اہتمام کیا جائے گا – فکری نشتوں میں دانشور حضرات کو بھی مدعو کیا جا ئے گا –
یہ بزم کا الحاق حلقہء فکروفن سعودی عرب سے طے پایا اور اسی کے مقاصد کو عملی جامہ پہنایا اور ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں