گیپکو میں سی بی اے یونین کے تعین کے لیے ریفرنڈم آج ہوگا 271

گیپکو میں سی بی اے یونین کے تعین کے لیے ریفرنڈم آج ہوگا

سیالکوٹ (سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ہمیشہ کی طرح ہائیڈرو یونین کی ملحقہ گیپکو ورکرز یونین مثالی کامیابی حاصل کرکے مخالفین کو ساتویں بار دھول چٹانے کے لیے تیار ہے۔
گیپکو ورکرز یونین محنت کش ساتھیوں کے تعاون سے مخالفین کو شکست فاش دیے گی۔عبدالرزاق زونل سیکرٹری انفارمیشن کے مطابق گیپکو میں نمائیندہ ٹریڈ یونین کے تعین کے لیے ریفرنڈم ہو رہا ہے جس کے لئے گیپکو ورکرز یونین اور پیغام یونین مد مقابل ہیں۔ رجسٹرار ٹریڈ یونینز پنجاب نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کے لئے عملہ تعینات کر دیا ہے۔ پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے تا شام 5 بجے جاری رہے گا جس میں گیپکو ملازمین گیپکو میں سی بی اے کے تعین کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس سے پہلے واپڈا اور اس کے ذیلی اداروں میں سی۔بی۔اے۔ کے تعین کے لیے ملک گیر ریفرنڈم ہوتا تھا جس میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین چھ دفعہ مسلسل فاتح رہی۔ جبکہ کمپنی وائز ریفرنڈم میں بھی آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی ملحقہ جماعتیں میپکو اور لیسکو میں کامیابی سمیٹ چکی ہیں۔ گیپکو کے محنت کش خورشید احمد خان مرکزی جنرل سیکرٹری ہائیڈرو یونین اور ولی الرحمن خان ریجنل چئیرمین گیپکو ورکرز یونین کی قیادت میں متحد ہیں اور سیالکوٹ میں گیپکو ورکرز یونین سیٹھ فیاض زونل سیکرٹری کی قیادت میں ریکارڈ ساز کامیابی کے لئے پر امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں