GALLUP 165

ملک کے موجودہ معاشی حالات کی تنگدستی کے باعث 85% پاکستانی گھرانے کسمپرسی کا شکار،تازہ ترین “گیلپ سروے

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

تازہ ترین “”GALLUP”” سروے کے مطابق ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر 85% گھرانوں کے سربراہ ذہنی، مالی اور معاشی پریشانیوں سے دوچار ہیں،اسکی وجہ سے لوگوں نے اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے مراسم کو بھی کم کر دیا یے، اور دوستوں کے مابین دعوتوں کے سلسلہ کو بھی بند کر دیا ہے، اور ایک محتاط اندازے کے مطابق یہ بھی انکشاف سامنے آیا ہے، کہ 90 فیصد گھرانوں نے 90 فیصد کم کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، سروے میں مذید کہا گیا ہے، کہ 10 میں سے 9 فیصد تک پاکستانیوں نے اس بات پر “”تناو”” محسوس کرنا بھی شروع کر دیا ہے، موجودہ افراط زر کی بنا پر اپنا ماہانہ اخراجات کے انتظام سے بھی تنگ دستی محسوس کرنے پر بھی مجبور ہو گئے ہیں، گزشتہ ایک سال سے ملک کے عوام معاشی حالات کی ابتری اور تنگدستی کا بری طرح شکار ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں