میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی پر استقبال کے لئے بھر پور تیاریاں 190

میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی پر استقبال کے لئے بھر پور تیاریاں

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں 21 اکتوبر میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے سلسلے میں نمائندہ اجلاس سے کوارڈینیٹر راولپنڈی ڈویژن سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک ، ڈویزنل صدر راولپنڈی ملک ابرار احمد خطاب کر رہے ہیں اس موقع پر ضلع اٹک کے تمام ایم این ایز ایم پی ایز ٹکٹ ہولڈر , ضلعی صدور و جنرل سیکرٹری صوبائی صدور , جنرل سیکرٹری تمام ونگز کے نمائندگان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ملک سہیل لال سابق ایم این اے اور سردار افتخار خان سابق ایم پی اے نے اس نمائندہ اجلاس کی میزبانی کی جس پر مہمان خصوصی نے ان کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں