آکاش پبلک سکول لاہور میں بچوں کو فری سٹیشنری دی گئی، مخیر حضرات کے تعاون سے ہم بچوں کو کتابیں اور یونیفارم بھی مفت مہیا کرتے ہیں. پرنسپل میڈم رخسانہ منور 258

آکاش پبلک سکول لاہور میں بچوں کو فری سٹیشنری دی گئی، مخیر حضرات کے تعاون سے ہم بچوں کو کتابیں اور یونیفارم بھی مفت مہیا کرتے ہیں. پرنسپل میڈم رخسانہ منور

لاہور نمائندہ خصوصی(ایچ ایم فیاض ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

کوٹ لکھپت لاہور جہاں اپنی مدد آپ کے تخت چلنے سکول آکاش پبلک سکول میں بچوں کو فری سٹیشنری دی گئی. سکول کی پرنسپل میڈم رخسانہ منور نے سالانہ امتحانات کے لئے بچوں اور بچیوں کو مفت سٹیشنری دی. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈم رخسانہ منور نے کہا کہ آکاش پبلک سکول میں بچوں کو نا صرف فری تعلیم دی جاتی ہے بلکہ سٹیشنری اور سکول یونیفارم بھی مفت مہیا کیا جاتا ہے. جس کے لئے کچھ مخیر حضرات ہم سے تعاون کرتے ہیں تاکہ غریب لوگوں کے بچے بھی تعلیم حاصل کر سکیں. انھوں نے مزید بتایا کہ ہمارے سکول کا معیار عام پرائیویٹ سکولوں کی طرح ہے. کوالیفائیڈ سٹاف بچوں کو بہترین انداز میں تعلیم دے رہا ہے. پرنسپل رخسانہ منور نے مزید کہا کہ ہمیں اکثر سٹاف کی تنخواہ بروقت ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسلئے میری مخیر حضرات سیے اپیل کی ہے کہ وہ سٹاف کی تنخواہوں اور بچوں کے یونیفارم کے خرچہ میں ہماری مدد کریں.
ہماری کوشش ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں غریبوں کے بچے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں