ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا 162

ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

ریاض سعودی عرب,شاہین جاوید ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جس میں 1000 سے ذائد مریضوں نے نا صرف استفادہ حاصل کیا بلکہ مفت ادوایات اور مختلف لیبارٹری ٹیسٹ بھی کروائے۔

میڈیکل کیمپ میں شوگر ، دمہ سمیت دیگر امراض اور مریضوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی awareness اور بچاو کے طریقے کار پر تربیتی آگاہی سیشن بھی رکھا گیا

جس سے مریضوں کو مفید مشورے اور اس سے نمٹنے کا طریقہ بتایا گیا۔

سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز جذبہ خدمت سے سرشار ہیں اور دیار غیر میں اپنے ہم وطنوں کی بھرپور خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔۔۔

پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر اسد رومی کا کہنا تھا کہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ہزاروں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور یہ سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے اور پاکستانی ایمبیسی دنیا کی واحد ایمبیسی ہے جو اپنے پاکستانیوں کے لیے یہ طبعی سہولیات فراہم کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں