Free extension of residence and exit visas to Saudi Arabia 381

سعودی عرب کے اقاموں اور خروج وعودہ ویزوں میں 31 مارچ تک فری توسیع

( سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت پھنسے ہوئے مقیم غیرملکیوں کے اقاموں اورخروج وعودہ ویزوں (ایگزٹ ری انٹری) میں31 مارچ تک توسیع کی کارروائی شروع کی ہے۔
شاہی ہدایت پر یہ توسیع مقابل مالی اور فیس کے بغیر کی جارہی ہے.سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ اقاموں اور خروج و عودہ ویزوں میں توسیع خودکار سسٹم کے تحت ہوگی اور یہ کام نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے کیا جائے گا.
محکمہ پاسپورٹ کے مطابق بیرون مملکت ان وزیٹرز کے وزٹ ویزوں میں توسیع ہوگی جن کے ویزے وزارت خارجہ سے جاری کیے گئے ہوں اور ان کا تعلق ان ممالک سے ہو جہاں سے کورونا وبا کے باعث مملکت آمد پر پابندی ہے۔ ان کے ویزوں میں توسیع بھی31 مارچ 2022 تک ہوگی.
بیان میں محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ ’بیرون مملکت موجود ان مقیم غیرملکیوں کے اقاموں اور خروج و عودہ ویزوں میں توسیع ہوگی جو ایسے ممالک میں قیام پذیر ہوں گے جہاں سے کورونا وبا کے باعث مملکت آمد پر پابندی لگی ہوئی ہے.
اس توسیع سے وہ مقیم غیرملکی مستثنی ہوں گے جو مملکت سے نکلنے سے قبل یہاں کورونا ویکسین کی ایک خوراک لے چکے ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں