The fifth wave of corona virus is spreading rapidly in France 286

فرانس میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اہم یورپی ملک فرانس میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر زور پکڑ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار نئے کیس سامنے آگئے.
فرانس کے وزیرِ صحت نے قومی اسمبلی میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی نئی بگڑی ہوئی صورتحال میں ویکسین کی وجہ سے ہسپتالوں کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ اگر ویکسین نہ لگائی ہوتی تو ہسپتال بھر گئے ہوتے.
انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لئے ویکسین اور ماسک لازم و ملزوم ہیں، ہر حال میں احتیاط سے کام لینا ہوگا۔ ویکسین لگانے کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں