سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اعتراضات دور 265

سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اعتراضات دور

سٹاف رپورٹ(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے،چیف جسٹس عامر فاروق نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ آج صرف اعتراضات سن رہے ہیں، کل باقاعدہ سماعت رکھ لیتے ہیں،سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وہ تمام سہولتیں جیل میں فراہم کی جائیں گی جن کے وہ حقدار ہیں،جو 3،4وکلا ملنا چاہتے ہیں، ان کے نام دے دیں، آرڈر پاس کر دوں،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ بشریٰ بیگم کے حوالے سے بھی جو قاعدہ قانون ہو گا وہ دیکھیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں