سابق وزیر اعظم عمران خان 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع 49

سابق وزیر اعظم عمران خان 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع

اسٹا ف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی

ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نےسابق وزیر اعظم عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع کردی.
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع کردی۔ دوران سماعت ملزمان کی جانب سے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے.
جونیئروکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینئر کونسل سینٹرل جیل اڈیالہ میں کیس میں مصروف ہیں آج پیش نہیں ہو سکتے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع کرکے سماعت ملتوی کردی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں