سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی آج 14 ویں برسی منائی جا رہی ہے 238

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی آج 14 ویں برسی منائی جا رہی ہے

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی آج 14 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ برسی کے موقع پر جلسہ گڑھی خدا بخش میں ہوگا جس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہونے والی بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے دوران دہشت گردوں نے قتل کردیا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بینظیر کی برسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ گڑھی خدا بخش میں جلسے کے پنڈال کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جب کہ ملک بھر سے جیالوں کے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع ہوگئے ہیں.
بینظیر کی 14 ویں برسی کے موقع پر ہونے والے جلسے میں سابق صدر آصف علی زرداری شرکت نہیں کریں گے۔ وہ اس وقت اسلام آباد میں اہم ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر صحت کے مسائل کی وجہ سے برسی میں شریک نہیں ہوپائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں