13 جماعتوں کی سابقہ پی ڈی ایم حکومت نے سوا سال میں تیزی سے قرضے لینے کے سارے ريکارڈ توڑ دیئے 188

13 جماعتوں کی سابقہ پی ڈی ایم حکومت نے سوا سال میں تیزی سے قرضے لینے کے سارے ريکارڈ توڑ دیئے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

واضح رہے کہ 13 جماعتوں کی سابقہ پی ڈی ایم حکومت بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے باوجود گردشی قرضہ کھربوں روپے بڑھا گئی ہے.
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون میں ختم ہونے والے مالی سال 2022-23 کے دوران گردشی قرضوں میں 789 ارب روپے کا اضافہ ہوا، یعنی ہر ماہ گردشی قرضے میں 66 ارب روپے اضافہ ہوتا رہا۔
پی ڈی ایم حکومت نے سوا سال میں تیزی سے قرضے لینے کے سارے ريکارڈ توڑ دیئے.ملک پرقرضےاورواجبات ریکارڈ 77 ہزار 104 ارب روپے سے تجاویز کر گئے،اسٹیٹ بینک کی جانب سے جون 2023 تک کے قرضوں اور واجبات کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا.اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ملک پر قرضے اور واجبات جی ڈی پی کے 91.1 فیصد پر پہنچ گئے، سواسال میں غیر ملکی قرضوں ،واجبات میں 10ہزار 953 ارب کا اضافہ ہوا اور پاکستان کےغیر ملکی قرضوں،واجبات کاحجم 32 ہزار 495 ارب روپے ہوگیا۔
مشرف کے9 سالہ دورمیں قرضوں میں3ہزار200 ارب روپے اضافہ ہواتھا جبکہ پیپلزپارٹی کے 5 سالہ دورمیں قرضوں میں8 ہزار200 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ پی ٹی آئی دورمیں قرضوں،واجبات میں 23 ہزار 665 ارب روپےاضافہ ہوا تھا ، ن لیگ کے دور میں قرضوں کےبوجھ میں15ہزار 561ارب روپے اضافہ ہواتھا دستاویز میں بتایا ہے کہ ز سوا سال میں مقامی قرضوں میں 10ہزار733 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور مقامی قرضےریکارڈ 38ہزار809 ارب روپے پر پہنچ گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں