پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مدد کا جذبہ لئے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی امارات کی ریاست عجمان آمد 184

پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مدد کا جذبہ لئے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی امارات کی ریاست عجمان آمد

رپورٹ شارجہ : محمد آصف ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )

معروف عرب کاروباری اور سماجی شخصیت ڈاکٹر بوعبداللہ کے آفس میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے یواےای پاک پیس کرکٹ کپ 2022 کرانے کا اعلان کیا گیا۔
پاکستان سے دیرینہ محبت رکھنے والے معروف عرب سماجی رہنما ڈاکٹر بوعبداللہ کا ایک مثالی قدم۔
پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے میدان میں آگئے۔۔سابق وفاقی وزیراور تحریک انصاف کی مرکزی رہنماڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی عجمان میں ڈاکٹر بوعبداللہ کے آفس آمد۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ کانفرنس میں اکتوبر میں یواےای پاک پیس کرکٹ کپ 2022کے انعقاد کا اعلان کیا۔۔اس ٹورنامنٹ سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب زدگان کے درمیان تقسیم کی جائے گی۔
پریس کانفرنس کے موقع پر یواےای پاک فرینڈ شپ فورم عمائیل علی محمود،صدر میڈیا لنک عجمان محمد احمد،چیئرمین نقاس جٹ ،ایم ڈی ظفر سیماب اور پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر جب بھی برا وقت آیا تو امارات حکومت سمیت عرب کمیونٹی نے بھی اپنے برادر ملک کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ڈاکٹر بو عبداللہ کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی انہوں نے پاکستانی عوام کی فلاح کے لئے کام کیا ہے۔۔ان کی کمپنی کی جانب سےوزیراعظم کے ڈیم فنڈ میں بھی رقم جمع کرائی گئی تھی۔اب بھی وہ اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں