اسلام آباد(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
وزیر خارجہ نے بطور ہائی کمشنر سری لنکا نامزدگی پر میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو طرفہ گہرے برادرانہ مراسم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی سفارت کاری کو بروئے کار لا کر، پاکستان اور سری لنکا کے مابین تجارتی روابط کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔سری لنکا کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔
180