سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
کمیونسٹ پارٹی نے چین کی قوم کی خوش حالی اور عالمی امن کے لئے غیرمعمولی کردار ادا کیا، چیئرمین ماؤ کی قیادت میں ترقی کا یہ سفر شروع ہوا اور اب کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پنگ کی سربراہی میں یہ سفر جاری ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان دوطرفہ تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری نے چین اور پاکستان کی دوستی میں اہم کردار ادا کیا،