سٹاف رپورٹ(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
میں اپنے بیرون ملک دوروں کے اخراجات کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالتا اور اگر ایسا کرتا بھی تو بطور وزیر خارجہ یہ میرا استحقاق ہے، میں وزیر داخلہ نہیں بلکہ وزیر خارجہ ہوں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اپنے بیرون ملک دوروں سے متعلق سوال پر ردعمل
،میرے بیرون ملک دوروں کا فائدہ میری ذات کو نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کو ہوا ہے، دیگر لوگ شائد چھٹی منانے بیرون ملک دوروں پر جاتے ہیں مگر میری محنت کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل گیا،
میرے بیرون ملک دوروں کی وجہ سے پاکستان کو معاشی فوائد حاصل ہوئے، پاکستان اس وقت جی 77 یعنی پوری دنیا کے ترقی پذیر ممالک کے اتحاد کی قیادت کررہا ہے، ہم نے کوپ 27 میں تباہی سے ازالے کو ایجنڈے میں شامل کروایا اور یہ پاکستان سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کی ایک بڑی کامیابی ہے،آپ ہماری جی 77 اصلاحات کی دستاویز کو ملاحظہ کریں، دنیا کے تمام ترقی پذیر ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی فنانشل ادارے امیر ممالک کے بجائے غریب ممالک کو فائدہ دیں.