سب کے لیے مرنے والے جب تک مر نہ جائیں ہم ان کا جینا حرام کیے رکھتے ہیں 310

سب کے لیے مرنے والے جب تک مر نہ جائیں ہم ان کا جینا حرام کیے رکھتے ہیں

نمیرہ محسن ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سب کے لیے مرنے والے جب تک مر نہ جائیں ہم ان کا جینا حرام کیے رکھتے ہیں۔ اور ایسے مہربان کے جذباتی قتل کے بعد اسکا مزار بنا کر وہاں مجاور بن جاتے ہیں۔
ہم اچھے لوگوں کو انسان نہیں ، فرشتہ دیکھنا چاہتے ہیں، اور اچھا، بہت اچھا۔ اور خود وعدہ معاف گواہ بن جاتے ہیں۔
آپ کے اردگرد اگر کوئی کسی کی بے اعتنائی کا گلہ کرتا ہے تو اس کو نا شکرا، گنہگار، جہنمی کا لقب دینے سے پہلے سن لیں۔ کیا پتہ آپ نے جس کو ساری دنیا میں گناہوں کا سردار بنا ڈالا ہے وہ آخری بار چیخا ہو؟ کیا معلوم یہ اس کی آخری کوشش ہو ذہنی دباؤ کا شکار ہونے سے سے پہلے !
یاد رکھیے کہ اللہ نے فیصلہ اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔ خدا مت بنیے، فیصلے مت لیجیے۔ دوسروں کو جینے دیں اور خاص طور پر وہ لوگ جو آپ کے اس معاشرے کےمحسن ہیں۔ ایسے نرم دلوں کو پھول بھی پتھر کا گھاو دے جاتے ہیں۔

نمیرہ محسن۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں