flag hoisting ceremony 72

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں 23 مارچ یوم پاکستان کے دن پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس سفارتخانہ پاکستان کے آفیسروں سمیت پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے جوانوں نے شرکت کی

سٹاف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی

سفیر پاکستان احمد فاروق نے مسلح افواج کے اہلکاروں کے ساتھ قومی ترانے کی دھن پر سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ آج 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کی بنیاد نظریہ اسلام پر رکھی گئی ہمیں اپنی بقا کی جنگ آپس میں متحد ہو کر جیتنی ہے آج بھی ہمیں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لئے اسی جوش و جذبے کی ضرورت ہے ہمیں مل کر ایک ایسے پاکستان کی تعمیر و ترقی کرنا ہے جس میں عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہو سکے
تقریب کے آخر میں سفارتخانہ پاکستان کے افسران نے صدر پاکستان؛ وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ کے پیغام پڑھکر سنائے گے اور یوم پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں