پاکستان اور جرمنی کے مابین ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کی جانب پہلا قدم مستقبل میں تعاون کے لیے لیٹر آف انٹینٹ (LoI) پر دستخط. 134

پاکستان اور جرمنی کے مابین ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کی جانب پہلا قدم

جرمنی برلن : رپورٹ مطیع اللہ ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )

پاکستان اور جرمنی کے مابین ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کی جانب پہلا قدم مستقبل میں تعاون کے لیے لیٹر آف انٹینٹ (LoI) پر دستخط.

پاکستان اور جرمنی کی وفاقی ایمپلائمنٹ ایجنسی کے درمیان ہنر مند افرادی قوت کی نقل و حرکت کے لیے لیٹر آف انٹینٹ (LoI) پر آج دستخط کیے گئے۔ سفیر ڈاکٹر محمد فیصل اور مسٹر سٹیفن زوٹونگ, مینیجنگ ڈائیریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز نے بالترتیب اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جرمنی کی وفاقی ایمپلائمنٹ ایجنسی کی جانب سےمذکورہ ایل او آئی پر دستخط کیے۔

اس لیٹر آف انٹینٹ کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے ہنر مند افراد کی نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے تعاون کے ممکنہ شعبوں کو تلاش کرنا ہے۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا چھٹا بڑا ملک ہونے کے ناطے اس حوالے سے بڑی صلاحیتوں کا حامل ہے، جبکہ جرمنی کو مہمان نوازی، صحت، تعمیرات اور آئی ٹی وغیرہ کے شعبہ جات میں ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

مذکورہ ایل او آئی مہارت کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیئے قانونی راستے، مختلف شعبہ جات میں مہارت کی ضروریات، جرمنی میں پاکستانی قابلیت کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ ہنر مند پاکستانی تارکین وطن کارکنوں کے لیے معلومات اور مشاورتی خدمات کو بہتر بنانے میں مددگار ہو گا۔

اس ضمن میں، اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن آف پاکستان اور جرمنی کی فیڈرل ایمپلائمنٹ ایجنسی اس ایل او آئی پر عمل درآمد کے لیے مستقبل کے رہنما خطوط وضع کرنے اور ان پر عمل درآمد کی مد میں تعاون کریں گے۔

سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ یہ ایل او آئی اہم اقدامات میں سے ایک ہے اور پاکستان اور جرمنی کے دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے اس طرز کے اہم اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں