first regular meeting with the newly appointed principal Rao 176

سپیریئر کالج خانیوال میں نئے تعینات ہونے والے پرنسپل راؤ علی رضا کے ساتھ پہلی باقاعدہ میٹنگ آج کالج ہذا کے پرنسپل آفس میں منعقد ہوئی

خانیوال رپورٹ (احمد امیر پاشا،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اس میٹنگ کا مقصد آئندہ تعلیمی سال کے لیے موثر اور قابل عمل تعلیمی لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔ اس میٹنگ میں ڈائریکٹر سپیریئر کالج خانیوال حیدر خان ڈاھا کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ میٹنگ کا آغاز قاری شہزاد نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ بعد ازاں ڈائریکٹر سپیریئر کالج خانیوال حیدر خان ڈاہھا نے اپنے مختصر مگر جامع خطاب میں نئے متعین ہونے والے پرنسپل راؤ علی رضا کی قیادت میں سپیریئر کالج کی تعلیمی سفر کے بارے میں اچھی اور ایک توقعات کا اظہار کیا۔ انہوں نے راؤ علی رضا کی قیادت میں سپیریئر کالج کے تعلیمی سفر کی کامیابی کیلئے نیک خواہصات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے راؤ علی رضا کالج ہذا میں وائس پرنسپل کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ تدریسی سٹاف کے مختصر تعارفی مرحلے کے بعد پرنسپل راؤ علی رضا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف ادارے کے لیے ڈائریکٹر حیدر خان ڈاہا کی کاوشوں کو سراہا بلکہ انہوں نے تعلیمی عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے اپنے اللہ لائحہ عمل کے اہم نکات کی وضاحت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ مفید تعلیمی عمل اساتذہ والدین اور طلباء میں اعتماد پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپیریئر کالج خانیوال کا اصل مقصد طلباء کو و مؤثر اور مفید تعلیم دے کر انہیں ایک بھرپور عملی زندگی کے لئے تیار کرنا ہے۔ سپیریئر کالج کی انتظامیہ چاہتی ہے جدید تعلیم کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں