ریاض میں پہلی پاکستانی فیشن نمائش، پاک-سعودی ثقافتی ہم آہنگی کی جانب اہم قدم 93

سعودی عرب میں 16 نومبر میں ہونے والی فیشن ایگزیبیشن کے حوالے سے پاکستان فیشن کوچر کی جانب سے پرس کانفرنس منعقد کی گئی

شاہین جاوید- ریاض سعودی عرب،پی این پی نیوز ایچ ڈی

پاکستان فیشن کوچر کی جانب سے سعودی عرب میں 16 نومبر کو ہونے والی فیشن ایگزیبیشن کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان فیشن کوچر کے سی ای او عدنان بشیر خان نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی، بھارتی، بنگلہ دیشی کمیونٹیز کے ساتھ ساتھ مقامی سعودی اور دیگر ممالک کے لوگ بھی پاکستانی کپڑوں اور ڈیزائنز کی خوبصورتی کو پسند کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ سعودی مارکیٹ میں پاکستانی فیشن کو مزید رسائی حاصل ہو۔

ریاض، سعودی عرب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران عدنان بشیر خان نے بتایا کہ 16 نومبر کو ریاض میں پہلی بار ایک فیشن ایگزیبیشن منعقد ہونے جا رہی ہے، جس میں پاکستانی ملبوسات اور جیولری کی نمائش کے ساتھ ساتھ ملک کے نامور ڈیزائنرز بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ مقامی لوگوں میں بھی پاکستانی ملبوسات کے لیے دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔

عدنان بشیر خان نے کہا، “یہ ایونٹ دونوں ممالک کے درمیان فیشن کے شعبے میں ایک مضبوط تعلق قائم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ سعودی عوام بھی پاکستانی فیشن کی رنگینیاں دیکھیں اور ہمارے ڈیزائنرز کی تخلیقات عالمی سطح پر پسند کی جائیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش میں مختلف پاکستانی برانڈز اپنے تیار کردہ ملبوسات پیش کریں گے، جن میں روایتی لباس، جدید فیشن، اور شادی بیاہ کے خصوصی ڈیزائن شامل ہوں گے۔ نمائش کے دوران خصوصی طور پر ایک ڈیزائنر زون بھی رکھا گیا ہے جہاں نامور ڈیزائنرز کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی اپنی تخلیقی صلاحیتیں پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

پاکستان فیشن کوچر کے بانی نے امید ظاہر کی کہ یہ نمائش سعودی عرب میں پاکستانی فیشن انڈسٹری کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا، “ہم چاہتے ہیں کہ یہاں پاکستانی فیشن کی مقبولیت مزید بڑھے اور سعودی عرب میں ہماری صنعت کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں۔ اس نمائش میں سعودی عرب اور دیگر ممالک کے فیشن کے شوقین افراد کو مدعو کیا گیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور پاکستانی فیشن کو عالمی سطح پر پہنچانا ہے۔”
پاکستان فیشن کنٹورز کے بانی نے امید ظاہر کی کہ یہ نمائش سعودی عرب میں پاکستانی فیشن انڈسٹری کے لیے ایک نیا اور مثبت قدم ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا، “ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی فیشن کی مقبولیت یہاں مزید بڑھے اور سعودی عرب میں ہماری صنعت کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں۔ اس نمائش میں سعودی عرب اور دیگر ممالک کے فیشن کے شوقین افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس نمائش کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور پاکستانی فیشن کو عالمی سطح پر پہنچانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں