سب سے پہلے ہماری پہچان پاکستان ہے اور ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے،ڈاکٹر سجاد میمن 183

سب سے پہلے ہماری پہچان پاکستان ہے اور ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے،ڈاکٹر سجاد میمن

رپورٹ القصیم،مائندہ خصوصی: ( رپورٹ میاں محمد عظیم ، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )

گزشتہ روز القصیم ریجن کے شہر البریدہ میں ڈاکٹر سجاد میمن نے سندھی فرینڈ القصیم کے دوستوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز اور ان کے اہل خانہ موجود تھے ںشرکاء میں ڈاکٹر نثار احمد سولنگی،ڈاکٹر سجاد میمن،ڈاکٹر صفر میمن ڈاکٹر شاھد کھوسو،ڈاکٹر عمران منگی انجینر میر لغاری ڈاکٹر شعیب حاجی ڈاکٹر عاصم میمن ماجد خواجا شامل تھے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سجاد میمن کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہماری پہچان پاکستان ہے اور ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اس کے بعد ہمیں اپنی علاقائی ثقافت اور اپنے سندھی ہونے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا پاکستانی ہونے پر دیار غیر میں اپنی ثقافت اپنی زبان سے منسلک لوگوں کے ساتھ میل جول روابط قائم رہنا پردیس میں رہنا آسان بنا دیتا ہے اور پردیس میں دیس کی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں آج کے اس ظہرانے کا مقصد بھی ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے کو فروغ دینا ہے اس موقع پر تمام شرکا نے پرتکلف ظہرانے پر ڈاکٹر سجاد میمن کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں