first Hajj flight of PIA carried 316 pilgrims from Karachi to Madinah 105

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز سرکاری سکیم کے تحت 316 عازمین حج کو کراچی سے لے کر مدینہ منورہ پہنچ گئی

رپورٹ مدینہ منورہ ، میاں محمد عظیم (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پی آئی اے کی پہلی حج پرواز سرکاری سکیم کے تحت 316 عازمین حج کو کراچی سے لے کر مدینہ منورہ پہنچ گئی جہاں قونصل جنرل خالد مجید، ڈائرکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو، قونصل ابو نصر شجاع اور ڈائریکٹر حج مدینہ ضیا الرحمٰن نے وزارت مذہبی امور کے دیگر حکام کے ہمراہ عازمین کااستقبال کیا.
ڈائرکٹر حج مدینہ منورہ نے کہا یہ حاجی کیمپ اور دیگر اداروں نے مل کر کوشش کی ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والوں کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ عازمین سعودی قوانین کا احترام کریں اور اپنے اپنے گروپ کے ساتھ رہیں۔ اس موقع پر عازمین کو سویٹس اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے، عازمین کیلئے مدینہ منورہ میں ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کیے گئے.
اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ آپ لوگ اپنا زیادہ وقت عبادت اور ذکر الہی میں گزاریں اور اللہ تعالی کا قرب حاصل کریں یہ آپ کو سعادت عظیم حاصل ہوئی ہے اور اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے اعلی اخلاق سے وطن کی عزت میں اضافہ کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ سب کو سعادت دی اور تمام عازمین حج سے ملتمس ہوں کہ اللہ کے بابرکت گھر جا کر پاکستان کی سالمیت اور استحکام اور امن کے لیےخصوصی دعا کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں