first flight of Saudi Arabia's new national "Riyadh Airline 116

سعودی عرب کی نئی قومی “”ریاض ایئر لائن”” کی پہلی فضائی پرواز بوئنگ طیارہ 787 کا پیر “”MONDAY” سے آغاز ہو گا

ریاض/ خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان

سعودی عرب کی نئی قومی “”ریاض ایئر لائن”” اور پہلا بوئنگ طیارہ 787 (پیر 12 جون 2023 MONDAY کو سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض “” KKIA”” ایئرپورٹ سے اپنی پہلی پرواز سے اپنی اڈان کا آغاز کرے گی، اور اپنے فضائی انٹرنیشنل ایئر لائن کے بیڑے میں شامل ہو جائے گی، “”ریاض ایئر لائن”” کا شمار بھی جلد ہی دنیا کی بہترین، معیاری اور جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ایئر لائن میں شمار ہو جائے گا، “” ریاض ایئر لائن”” دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک تک اپنی فضائی خدمات کو یقینی بنانے میں اپنا کلیدی کردار بھی ادا کرے گئی، اس “”ریاض ایئر لائن”” سے جدید ٹیکنالوجی اور معیاری فضائی خدمات میں ایک منفرد اضافہ بھی ثابت ہو گا، سعودی عرب کی نئی “”ریاض ائیر لائن “” پر 20 ارب سعودی ریال کی کثیر انویسٹمنٹ کی گئی ہے، اس سے 2 لاکھ سے زائد مقامی باشندوں کو نئے روزگار کی سہولتیں اور مواقع بھی حاصل ہو جائیں گئیں، “” ریاض ایئر لائن”” عالمی معیار کی اولین فضائی کمپنی کا بھی اعزاز حاصل کر لے گئی، اپنی جدید ترین سہولتوں کی بدولت سال 2030 تک 100 سے زائد ممالک تک اپنی فضائی خدمات کو فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گئی، “”ریاض ایئر لائن”” اپنی پروازوں کے ذریعے پورے یورپ اور دنیا بھر میں فضائی بیڑے میں بھی شامل ہو جائے گئی، “”ریاض ایئر لائن”” کی ابتداء کے موقع پر پہلی فضائی پرواز کے لئے ایئر ٹکٹوں کی فراہمی اور خریداری میں خصوصی رعایت کی سہولت بھی رکھی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں