Field violations related to value added tax in Saudi Arabia 296

سعودی عرب میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعلق فیلڈ خلاف ورزیاں

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعلق فیلڈ خلاف ورزیوں کی نئی درجہ بندی کی ہےاس پر اتوار30 جنوری کردیا گیا.
زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے بتایا کہ نئے نظام میں بغیر فیلڈ والی خلاف ورزیاں شامل نہیں ہوں گی۔ اس کا تعلق ٹیکس سے جان چھڑانے، آمدنی کا اقرار نامہ جمع نہ کرانے، انکم ٹیکس ادا نہ کرنے، ادائیگی میں تاخیر کرنے، ٹیکس اقرار نامے میں گھپلے بازی جیسی خلاف ورزیاں شامل نہیں ہوں گی.
بیان میں کہا گیا کہ تمام لوگ خلاف ورزیوں اور سزاؤں کی درجہ بندی سے متعلق نئی گائیڈ بک کا مطالعہ کرلیں۔ یہ اتھارٹی کی ویب سائٹ پرمہیا ہے۔ ای میل اور رابطہ مرکز سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے.
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی فیلڈ خلاف ورزی پر پہلے تنبیہ کی جائے گی.
پہلی بار خلاف ورزی پر کوئی جرمانہ نہیں ہوگا۔ دوسری بار خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ چالیس ہزار تک ہوسکتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں