Tehsil Ferozwala Factory Area Police cordoned off the area and seized large quantity of drugs coming from outside the area. 294

تحصیل فیروزوالہ فیکٹری ایریا پولیس نے ناکہ بندی کر کے بھاری مقدار میں علاقہ غیر سے آنے والی منشیات پکڑ لی

لاہور (ایچ ایم فیاض ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تحصیل فیروزوالہ فیکٹری ایریا پولیس نے ناکہ بندی کر کے بھاری مقدار میں علاقہ غیر سے آنے والی منشیات پکڑ لی اور تین بین الصوبائی منشیات کے سمگلروں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالکیت کی اعلیٰ کوالٹی کی چرس کار سمیت پکڑ لی۔ ملزمان شیخوپورہ لاہور اور اس کے گردوں نواں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔ ڈی ایس پی سرکل فیرزوالہ عمران عباس چدھڑ نے پکڑی جانے والی منشیات کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او شیخوپورہ چوہدری احسن سیف اللہ کی ہدایت پر سال نو کے سلسلے میں منشیات فروشوں اور ہلہ گلہ کرنے والے افراد کے خلاف ضلع بھر میں ناکہ بندی کی گئی۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا خرم شہزاد ڈوگر نے سب انسپکٹر میاں شوکت علی اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ لاہور روڈ گلفشاں ٹاؤن کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے کوٹ عبدالمالک سے آنے والی مشکوک کار کو روک کر چیک کیا کار سوار تین سمگلروں اسد علی، نیامت علی خان اور محسن رضا کو حراست میں لے کر اِن کے قبضہ سے اعلیٰ کوالٹی کی 24کلو چرس برآمد کر لی۔ ڈی ایس پی فیروزوالہ عمران عباس نے بتایا کہ پکڑنے جانے والے سمگلروں کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ ملزمان کار کے خفیہ خانے میں چرس لا کر مختلف علاقوں میں ڈیلروں کے پاس فروخت کرتے تھے جو مختلف علاقوں میں اپنے گاہکوں کو منشیات فراہم کرتے تھے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ منشیات فراہم کرنے والے سمگلروں کے بارے میں معلومات کی جارہی ہیں۔ جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ڈی پی او شیخوپورہ چوہدری احسن سیف اللہ نے منشیات پکڑنے پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا خرم شہزاد ڈوگر اور سب انسپکٹر میاں شوکت علی اور دیگر افراد کو انعامات دینے کا اعلان کیا۔ علاوہ ازین سرکل فیروزوالہ پولیس نے نیو ایر نائٹ کریک ڈاؤن کے دوران ناجائز اسلحہ،ون ویلنگ، آتش بازی اور سونڈ سسٹم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15افراد کو حراست میں لے لیا ان کے قبضہ سے اسلحہ اور شراب برآمد کی گئی۔ایس ایچ او فیکٹری ایریا خرم شہزاد ڈوگر نے ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے سب سے زیادہ ملزمان کو حراست میں لیا.

تحصیل فیروزوالہ فیکٹری ایریا پولیس نے ناکہ بندی کر کے بھاری مقدار میں علاقہ غیر سے آنے والی منشیات پکڑ لی
تحصیل فیروزوالہ فیکٹری ایریا پولیس نے ناکہ بندی کر کے بھاری مقدار میں علاقہ غیر سے آنے والی منشیات پکڑ لی
تحصیل فیروزوالہ فیکٹری ایریا پولیس نے ناکہ بندی کر کے بھاری مقدار میں علاقہ غیر سے آنے والی منشیات پکڑ لی
تحصیل فیروزوالہ فیکٹری ایریا پولیس نے ناکہ بندی کر کے بھاری مقدار میں علاقہ غیر سے آنے والی منشیات پکڑ لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں