سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ضلعی انتظامیہ نے ریلی کے لئے باقاعدہ این او سی جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ریلی کو پرامن بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے 35 شرائط رکھی ہیں۔ ریڈ زون اور باقی علاقوں میں دفعہ 144 کا نفاذ رہے گا جبکہ لانگ مارچ کے شرکا کو ی سڑک کسی طرح سے بلاک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی.
ضلعی انتظامیہ نے شرط عائد کی ہے کہ سرکاری اور نجی املاک کو ہرگز نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ ریلی میں ہتھیار، اسلحہ اور ڈنڈے وغیرہ لانے پر کارروائی ہوگی جبکہ ریلی میں ریاست، مذہب، نظریہ پاکستان کے مخالف نعروں اور تقریروں کی اجازت نہیں ہوگی۔
انتظامیہ کے مطابق ریلی کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس باقاعدہ ٹریفک پلان جاری کرے گی۔ شرائط کی خلاف ورزی پر منتظمین کے خلاف فوری اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔