وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 113

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیراعظم نے ملک میں قومی توانائی بچت منصوبے پر جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام فریقوں سے مشاورت کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توانائی کے استعمال کے حوالے سے اپنے رویے بدلنے ہوںگے، توانائی بچت منصوبے پر عملدرآمد اور توانائی کے متبادل ذرائع کا استعمال تیل کے درآمدی بل کو کم کرنے کیلئے بہت ضروری ہے۔وزیراعظم نے سرکاری دفاتر میں بجلی کا استعمال 30فیصد تک کم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ پیٹرول پر چلنے والے موٹرسائیکل مرحلہ وار بجلی سے چلنے والے موٹرسائیکلوں سے تبدیل کردئیے جائینگے۔کابینہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں 90 کمپنیاں موٹر سائیکل اور آٹو رکشے بنارہی ہیں اور ملک میں سالانہ 60لاکھ موٹر سائیکل بنانے کی گنجائش موجود ہے۔کابینہ کو مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں بجلی سے چلنے والے موٹر سائیکلوں کی تیاری کیلئے 22کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔کابینہ نے سویابین پر کابینہ کمیٹی کی رپورٹ کی حتمی منظوری کے علاوہ حکومتوں کے درمیان تجارتی لین دین ایکٹ 2022 کی بھی منظور دی۔ وفاقی کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ کی سفارشات پر ملک بھر میں قائم کئے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ون سٹاپ سروس ایکٹ کی بھی اصولی منظوری دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں