وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس 166

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے ریلیف فنڈ قائم کردیا، وفاقی کابینہ کا متفقہ طور پر ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا فیصلہ، وفاقی حکومت کے گریڈ 18 سے گریڈ 22 کے سرکاری افسران کی ایک دن کی تنخواہ ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے قائم فنڈ میں بطور عطیہ دی جائے گی۔وفاقی کابینہ نے جاں بحق افراد کی مغفرت، اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وفاقی کابینہ نے صدر نیشنل بینک آف پاکستان کی تقرری کے عمل کو از سر نو شروع کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے Criminal Laws Amendment Bill 2023 کے حوالے سے کابینہ کمیٹی قائم کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں