27فروری ہمارا سرپرائز ڈے ہے،صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 156

27فروری ہمارا سرپرائز ڈے ہے،صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

بھارت نے 24فروری 2019کو فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں آزادکشمیر پر حملہ کیا تھا اور ہماری پاک فضائیہ نے جرات اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27فروری 2019کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دو بھارتی جنگی جہازوں کو تباہ کیا تھا۔جس کے نتیجے میں ایک جہازآزادکشمیر کے علاقے سماہنی میں گرا جس سے ایک بھارتی پائیلٹ ابی نندن کو گرفتار کیا گیا۔جسے اُس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے امن کا پیغام دیتے ہوئے رہاکر کے بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔
اس سے قبل پاکستان نے واضح کیاتھا کہ اگر بھارت نے آزادکشمیر پر حملہ کیا تو ہم سوچیں گئے نہیں بلکہ اُس کا منہ توڑ جواب دیں جس کا ثبوت پاکستان نے 27فروری 2019کو بھارت کے دو جنگی طیارے گرا کر دیا۔ پاکستان کے اس جوابی اقدام سے بھارت پر دوٹوک الفاظ میں واضح ہو گیا کہ اگر اُس نے آئندہ آزادکشمیر پر حملے کی کوشش کی تو اُسے منہ کی کھانی پڑے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سرپرائز ڈے کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کیا۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ ہم پاک فضائیہ کو سلام پیش کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا اور اب بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ آزادکشمیر پر حملہ کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں