سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے سفارتخانہ پاکستان میں کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کی جانب سے FCPS اور MCPS ستمبر 2023 کے امتحان کا انعقاد کیا گیا.جس کی نگرانی ڈاکٹر محمد شریف خوشی ، ڈاکٹر تعظیم حسین ، ڈاکٹر شہزاد ممتاز اور ڈاکٹر مبشر حسن نے کی.
اس موقع پر کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے چیف کنٹرولر آف امتحانات ڈاکٹر محمد شریف خوشی اور ڈاکٹر تعظیم حسین نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم کالج کے امتحان اور ٹریننگ کے معیار کو بلند اور اعلی رکھنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستانی ڈاکٹرز اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں انہوں نے سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات اور ترقی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی.
امتحان کے اختتام پر سفارتخانہ پاکستان کے ہیڈ آف چانسری محسن سیف اللہ اور ویلفیئر اتاشی سہیل وڑائچ نے امتحان میں بہترین فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے یہ معمار پاکستان کا فخر ہے انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ پاکستان پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا.