سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
توہین الیکشن کمیشن کیس میں فوادچودھری نے معافی مانگ لی، کمیشن نے تحریری معافی نامہ طلب کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چودھری اور اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی، فوادچودھری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ، الیکشن کمیشن نے تحریری معافی نامہ طلب کرلیا.
وکیل چیئرمین پی ٹی آئی شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف کے 5 کیسز ہیں، جیسےہی ہائیکورٹ میں کیسز ختم ہوں گے وہ آئیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن آمد تک سماعت ملتوی کردی.