سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے رہنما تحریکِ انصاف فواد چودھری کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی.
تفصیلات کئ مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فوادچودھری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی.
ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی نے فواد چوہدری کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات کیا ہی نہ کریں جس پر بعد میں معافی مانگنی پڑے، فوادچودھری کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا.
سماعت کے دوران فواد چودھری کے وکیل بابراعوان، فیصل چودھری، علی بخاری عدالت کے روبرو پیش ہوئے.
تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوٹر اور وکیل الیکشن کمیشن بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے.
144