Fatima Qamar Pakistan National Language Movement 278

نفاذ اردو کے حوالے سے سپریم کورٹ کا انتہائی لائق تحسین قدم

تحریر : فاطمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

جسٹس فائز عیسی نے الیکشن کمیشن سے متعلق ووٹنگ کےلئے مشین استعمال کرنے کا فیصلہ اردو میں رقم کیا! ان شاءاللہ! بہت جلد عدالت عظمیٰ اپنے تمام فیصلے اردو میں رقم کرے گی ۔ ہم مذکورہ فیصلہ اردو میں رقم کرنے پر جسٹس فائز عیسی کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ان کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور ہم ان کو یاد دلاتے ہیں کہ آٹھ ستمبر 2015 کو جس تین رکنی بینچ نے نفاذ اردو فیصلے کا حکم صادر کیا۔ محترم جسٹس فائز عیسی بھی اس تین رکنی بینچ میں شامل تھے۔ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آ ئندہ بھی اپنے تمام فیصلے اردو میں رقم کریں گے۔! اور آنے والے منصفین کے لئے نفاذ اردو فیصلے رقم کرنے کی روشن مثال قائم کریں گے ! اردو میں لکھا گیا یہ فیصلہ ہر پاکستانی پڑھ سکتاہے’ اس پر اپنی رائے دے سکتا ہے! اس فیصلے کو پڑھ کر سو فیصد پاکستانیوں کو یہ احساس ہوگا کہ یہ فیصلہ ایک آزاد ملک کی شہریوں کے لئے اس کی آزاد عدلیہ نے رقم کیا ہے’ نہ کہ سلطنت برطانیہ کے غلام قاضی القضاء نے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں