رپورٹ دیر ، لال زمین تاران: (تازہ اخبار.پی این پی نیوز ایچ ڈی)
اپنے ویڈیو بیان میں فاطمہ کا کہنا ہے کہ غدار نہیں ہوں اور جلد اپنے شوہر نصراللہ کے ساتھ واپس بھارت جاؤں گی ، ایسا نہیں ہے کہ یہاں آکر میں صرف پاکستان کی تعریفیں کررہی ہوں اور انڈیا سے مجھے پیار نہیں بلکہ میں صرف وہی بتارہی ہوں جو حقیقت ہے، مجھے انڈیا سے بہت پیار ہے اور انڈیا بھی بہت خوبصورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا میری کردار کشی کررہا ہے، کہا جاتا ہے کہ میں نے اپنے دیس اور بچوں سے غداری کی ہے ان سے میری درخواست ہے کہ میرے بارے میں مثبت سوچیں، میں بھی انسان ہوں، میں کسی کی دشمن نہیں ہوں.
یاد رہے کہ فیس بک پر دوستی کے بعد بھارتی شہر نئی دہلی کی رہائشی کرسچن لڑکی انجو گزشتہ ماہ ویزا لے کر خیبر پختون خوا کے شہر دیر بالا پہنچی تھی جہاں اس نے اسلام قبول کرکے اور دیر بالا کے رہائشی نصراللہ سے کورٹ میرج کی تھی.