Father of the Nation, in the Senior Boys Wing of Pakistan International School, Riyadh 201

پاکستان انڑنیشنل سکول ریاض (ناصریہ) کے سنئیر بوائز ونگ میں بانی پاکستان بابائے قوم کے 146 ویں یوم ولادت کو منانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا

رپورٹ عالم خان مہمند : (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
بابائے قوم کا 146 واں یوم ولادت
پاکستان انڑنیشنل سکول ریاض (ناصریہ) کے سنئیر بوائز ونگ میں بانی پاکستان بابائے قوم کے 146 ویں یوم ولادت کو منانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ پرنسپل ائیر کموڈور (ر) نعیم اختر نے بانی پاکستان کے فرمودات اتحاد، تنظیم اور ایمان پر طلباء کو عمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم یعنی ڈسپلن کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی لہذا طلباء کو سب سے پہلے نظم و ضبط ہونا ہونا ہوگا، انہیں اپنے شب وروز کو قائد کے راہنما اصولوں پر گامزن کرنا ہوگا۔
سنئیر استاد پروفیسر انوارالحق نے قائد کی زندگی کے مختلف گوشوں سے طلباء کو اگاء کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نہرو کی بیٹی نے کہا تھا اگر مسلم لیگ کے پاس ایک سو گاندھی اور دو سو عبدالکلام آزاد ہوتے اور کانگریس کے پاس صرف ایک جناح ہوتے تو ہندوستان کبھی تقسیم نہ ہوتا۔ انہوں نے امریکی تاریخ دان سٹینلے ولپرٹ کی کتاب جناح آف پاکستان سے حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دنیا میں قائد اعظم ہی ایک ایسی واحد شخصیت تھی جنہوں نے نہ صرف ہجوم کو قوم بنایا، دنیا کے نقشے کو تبدیل کروایا اور ایک نئی مملکت کے قیام عمل کو یقینی بنایا۔ آج تک یہ تمام کام یک وقت کوئی ایک لیڈر سرانجام نہ دے سکا مگر قائداعظم یہ سب کر دکھایا۔ حسنین رضا جماعت دوازدہم اور ہفتم کے طالب علم رانا عمر نے قائد اعظم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ تقریب کا آغاز قاری محمد حزیفہ کی تلاوت سے ہوا اور اختتام قوم ترانے پر۔ ونگ انچارج راشد مبارک نےمقرنین کو عمدہ پروگرام کرنے پر مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں