پاکستان کی نامور مصورہ ماہرہ علی نے ادھم آرٹ گیلری جدہ میں پینٹنگ کی .ایک شاندار نمائش بعنوان "کلرز آف پاکستان" کا اہتمام کیا 83

پاکستان کی نامور مصورہ ماہرہ علی نے ادھم آرٹ گیلری جدہ میں پینٹنگ کی ایک شاندار نمائش بعنوان “کلرز آف پاکستان” کا اہتمام کیا

جدہ ۔سٹاف رپورٹ ،پی این پی نیوز ایچ ڈی

پاکستان کی نامور مصورہ ماہرہ علی نے ادھم آرٹ گیلری جدہ میں پینٹنگ کی ایک شاندار نمائش بعنوان “کلرز آف پاکستان” کا اہتمام کیا۔ جس میں پاکستانی اور سعودی کمیونٹی سے آرٹ کے شائقین کی بڑی تعداد سے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ کے پریس قونصلر محمد عرفان تھے۔ جبکہ عبیرمیڈیکل گروپ سعودی عرب و مڈل ایسٹ کے نائب صدر – ریونیو سائیکل مینجمنٹ، ڈاکٹرافسراحتشام مہمان اعزازی تھے۔ ناظم تقریب سینئرصحافی سید مسرت خلیل نے پریس قونصل محمد عرفان، ڈاکٹرافسراحتشام اورتمام مہمانوں کوخوش آمدید کہا۔ انھوں ماہرہ علی کے اس نصب العین کی تعریف کی کہ مقامی سعودی اور پاکستانی فنکاروں کی پینٹنگز کو نمائش میں پیش کیا جائے تاکہ ان کے شوق اور فن کی حوصلہ افزائی ہو۔ ساتھ ساتھ فنون لطیفہ کے ذریعے دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کا موقع ملے۔
نمائش کی آرگنائزر ماہرہ علی جو خود بھی ایک عمدہ فنکارہ ہیں اور کئی نمائشوں میں اپنے فن پاروں کی نمائش کر کے داد تحسین حاصل کر چکی ہیں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سعودی عرب کےوژن 2023 کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور اسی کی روشنی میں پاک سعودی دوستی کے رشتہ کو ثقافتی، تہذیبی اور ادبی سطح پر فروغ دے رہے ہیں۔ انھوں نے مہمان خصوصی محمد عرفان، مہمان اعزازی ڈاکٹر افسراحتشام، اسپانسرعبیرمیڈیکل گروپ، سید مسرت خلیل اور نمائش کے انعقاد پراپنے شوہرسید محفوظ علی کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
انھوں مہمان خصوصی محمد عرفان نے اپنے خطاب میں ماہرہ علی کو کاوشوں کی تعریف کی کہ انھوں نے پاکستانی کلچر اور ثقافت کو فروغ دینے اور باصلاحیت فنکاروں کے کام کو فن سے محبت کرنے والے پاکستان اور سعودی عرب کے معززین کے سامنے پیش کیا۔ ڈاکٹر افسراحتشام نے نمائش کے کامیاب انعقاد پرمنتظمین کو مبارکباد دی۔ اس نمائش میں جن باصلاحیت فنکاروں نے اپنی پینٹنگ کےساتھ حصہ لیا ان میں عبیر مروت، زرقا یوسف، ناعمه محمد مونس، شازیہ نیر، قرۃ العین، نوشین قریشی ماہرہ انیس اورسعودی آرٹسٹ سماء کتبی شامل تھیں۔ آخرمیں تمام شرکاء نے پاک سعودیہ لازوال دوستی کا کیک کاٹا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں