بڑی محبت ہے اس کو خزاں سے 104

ايمان گھٹتا اور بڑھتا ھے نمیرہ محسن

ايمان گھٹتا اور بڑھتا ھے
کسی ايک جگہ پہ ٹھرتا نہيں ہر نيکی سے بڑھتا ھے ہر گناہ سے کم ہوتا ھے اس ليے چھوٹی کوششوں کو حقير نہ سمجھيں وہ ايمان کو بڑھاتی ھيں يہ ملکر بھاری بن جائيں گی ان شا اللہ
چھوٹی کوششوں کو کرنےکے بعد شکر ادا کريں اور توفيق مل جاے گئ ايک حديث ميں آتا ھے کہ مومن نرم مزاج ھوتا ھے اسکی شرح ميں اہل علم نے کہا ھے کہ اپنے نفس کے ساتھ بھی نرمی کرنی چاھيے يہ نيکيوں ميں آگے بڑھنے ميں مدد ديتا ھے نيکياں بھاری اور ہلکی نہيں ہوتی نيتيں انکو بھاری اور ہلکا بناتی ھيں نجات بڑے کام کرنے کے بعد بھی يقينی نہيں سب قبوليت پہ منحصر ھے اللہ تعالی سے اچھی اميد رکھيں ہمارا رب کريم ھے چھوٹی چھوٹی کوششوں کی قدر کرتا ھے اور انکو بڑھا کے احد پہاڑ جتنا بنا ديتا ھے اللہ سے اچھا گمان رکھيں اللہ تعالی سے کہا کريں وظنّى فيك يا ربي جميل
نمیرہ محسن
جولائی 2023

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں