سٹاف رپورٹ ( تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی )
اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد سے متعلق ملزمہ انا شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے انا شیخ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی.
دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈکے مطابق تو لڑکی مقدمہ درج ہونے کے بعد اسلام آباد آئی، درخواست گزار کو کہیں ایسے نہ کیا کریں، حفاظتی ضمانت خصوصی طور پر عدالت کا اختیار ہے.
عدالت نے ملزمہ انا شیخ کی حفاظتی ضمانت 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی.