* “”اظہار تشکر”” چند بے مول الفاظ
میرے بہت ہی معزز، محترم اور محتشم بھائی،
“”اعجازاحمد طاہراعوان”” کے لئے
** پی این پی “PNP”” کی انتظامیہ کی محبتوں کا
دل کی اتھاء گہرائیوں سے شکریہ
** اللہ پاک “PNP” کے لئے نیا سال
2023 کامیابی سے بھرپور ثابت ہو
*******************
رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
سب سے پہلے تو میں اور میرے سب گھر والے آپ کے بے حد ممنون و مشکور ہیں کہ آپ نے آج سعودی عرب کے نہایت ہی متعبراورمقبول “پی این پی” PMP اوورسز کمیونٹی وٹس اپ گروپ میں میرا “تفصیلی انٹرویو” شائع کیا۔ میں اس عزت افزائی پرخاص طور پر آپ کی خیروعافیت اور کامیابی کے لئے رب العالمین کی بارگاہ میں اپنا دستِ طلب دراز کرتا ہوں کہ وہ آپ کی ہر جائز خواہش کو جو اپنے بندے کے حق میں بہتر سمجھے اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔ آمین!
آپ نے بہت ہی مختصر وقت میں” انٹرویو ” کو اپنے وسیع صحافتی تجربہ سے چار چاند لگائے ہیں، جس پراس کا شکریہ محض چند بے مول الفاظ سے ممکن نہیں لیکن تہہِ دل سے آپ کی محبتوں کا بے حد ممنوں اور شکر گزار بھی ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ آئندہ بھی آپ اپنی مصروفیات سے چند لمحے نکال کراپنے پیج پرمیرا ساتھ دیتے رہیں گے۔
میں “”پی این پی PNP “” گروپ اور پوری منیجمنٹ کابھی بہت مشکور ہوں کہ انھوں نے مجھے اس اعزاز سےنوازا ،،،