رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
“”پی این پی PNP”” اپنی بر وقت خبروں کی فراہمی کا ایک منفرد اور ترقی کی راہ پر گامزن ادارہ بن چکا ہے جو باقاعدہ تصدیق شدہ اور حقائق پر مبنی خبروں کو اپنے قارئین تک پہنچانے اور اشاعت میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ ادارہ اپنے محنتی اور تجربہ کار صحافتی ٹیم کی شب و روز کی کاوشوں کو عزت اور وقار کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اور اب یہ ادارہ خبروں کی بر وقت فراہمی میں تیز ترین ہونے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کراچی کی معروف ادبی سماجی اور سیاسی تجزیہ کار شخصیت راحت اللہ خان نے “”پی این پی PNP”” کے بیوروچیف اعجاز احمد طاہر اعوان سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “”PNP”” مقامی اور بین الاقوامی خبروں کو پوری ذمہ داری کے ساتھ بر وقت شامل اشاعت بنا رہا ہے۔ اور ادارے کی اپنی قائم کردہ وسیع تجربہ کار صحافتی معیار کی ٹیم کا بھی ہر طرح سے بھرپور خیال رکھ رہا ہے۔ آنے والے وقت میں اس کی کارکردگی اور اعلی صحافتی معیار کی ترقی قابل ستائش ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ پاک ادارہ “”PNP”” کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی سے ہمکنار کرے، اور ادارہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے پورا کرتا رہے ۔
(آمین ثم آمین)