سعودی عرب کیلئے اقامے میں نام تبدیل کرنے کا طریقہ کار واضح کردیا (سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ ) 473

سعودی عرب کیلئے اقامے میں نام تبدیل کرنے کا طریقہ کار واضح کردیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

عرب میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے اقامہ ہولڈرز کی سہولت کے لیے 31 جنوری 2022 تک اقامے اور خروج و عودہ میں مفت توسیع کی سہولت دی تھی، اسی طرح غیرملکیوں کی اقامے میں نام کی تبدیلی کیلئے سعودی حکام ٹوئٹر پر سوال جواب کا سیشن بھی کیا.
ایک شخص نے محکمہ پاسپورٹ سے سوال کیا کہ اقامے میں نام کس طرح تبدیل کرایا جاسکتا ہے؟ جس پر حکام نے واضح کیا کہ کارکن کے اقامے میں نام کی تبدیلی کیلئے اسپانسر یا مقررہ نمائندے کو ابشر کا مقیم پورٹل کے ذریعے جوازات سے وقت لینا ہوگا اور پھر دفتر کا دورہ کرنا ہوگا.
جوازات کے دفتر کے دورے کے دوران نام درستگی کی درخواست جمع کرانی ہوگیں جس کے بعد دوسرا کارڈ پرنٹ ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں