Punjab government decides to hold local body elections through electronic voting machines 245

ای وی ایم سے الیکشن کرانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) سے الیکشن کرانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نےدرخواست ناقابل سماعت قرار دیدی.
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ای وی ایم سے الیکشن کرانے کیخلاف درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ ای وی ایم قانون سازی کی کون سی شقیں آئین سے متصادم ہیں؟، آپ کو کن شقوں پر اعتراض ہے.
عدالت نے شہری کی درخواست کو نامکمل قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایسے نامکمل درخواست دائر نہیں کرتے ورنہ جرمانہ ہو جاتا ہے ، درخواست گزار نے نے درخواست کی درستگی کیلئے عدالت سے مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مہلت دے دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں