سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ترکی زلزلہ سے بدترین متاثرہ شہر ادیامان میں ریسکیو اہلکاروں کو ملبے سے 2 لاکھ ترکش لیرا مالیت کی غیرملکی کرنسی اور طلائی زیورات ملے، اہلکاروں نے مکان کے مالک کو ڈھونڈ کر امانت لوٹا دی. ترکیہ کے شہر ادیامان میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے ویدات کایا اور انکے ساتھیوں کو ایک مکان کے ملبہ سے دو لاکھ ترکش لیرا مالیت کی غیرملکی کرنسی اور طلائی زیورات ملے. اہلکاروں نے مکان مالک کو ڈھونڈ کر ملنے والی رقم اور سونے کے زیورات واپس کر دئیے.